لاہور(کورٹ رپورٹر)نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو بڑا جھٹکا لگ گیا،وزارت اعلیٰ کی کرسی ڈگمگانے لگی،لاہور ہائی کورٹ نے بڑا قدم اٹھا تے ہوئے محسن نقوی کی تعیناتی کےخلاف درخواست سماعت کے لئے مقرر کر دی ہے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کےخلاف متفرق درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم کل سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کی درخواست پرسماعت کریں گے۔درخواست میں محسن نقوی کی تقرری کو چیلنج کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کو نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی پر تحفظات ہیں۔دونوں رہنما کئی بار تحفظات کا اظہار میڈیا پر کرچکے ہیں تاہم شیخ رشید احمد نے محسن نقوی کی بطور نگران وزیراعلیٰ پنجاب تعیناتی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنچ کر رکھا تھا۔