معاشی مشکلات کا سامنا ، پاک فوج نے اہم قدم اٹھا لیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ملک کو درپیش معاشی چیلنجز کے باعث پاک فوج نے کفایت شعاری پالیسی اپنانے کا فیصلہ کیا ہے ، جس کے تحت 23 مارچ کو ہونے والی پریڈ کو محدود کر دیا گیا ہے ۔
پاکستان ٹائم کے مطابق 23 مارچ 1940 کی قرار داد کے حوالے سے اس دن کی پاکستانی تاریخ میں بہت اہمیت ہے ، پاک افواج اور سول ادارے بڑے ادب و احترام اور جوش ولولے کے ساتھ مناتے ہیں، اس دن کی مناسبت سے پاک فوج شکر پڑیا ں گراونڈ میں فوجی پریڈ اور طاقت کا مظاہرہ کیا جاتا ہے ، جسے اب ملکی معاشی حالات کے باعث محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،پریڈ روایتی انداز میں شکر پڑیاں کی بجائے ایوان صدر میں منعقد ہوگی ۔
پاک فوج کی جانب سے بچت کے لئے محدود پریڈ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، روایتی پریڈ پر بڑے پیمانے پر اخراجات ہوتے تھے، ذرائع کے مطابق پاک فوج مشکل وقت میں پوری قوم کے ساتھ کھڑی ہے، ملکی ترقی میں پاک فوج اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں