اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) مہنگی گاڑیاں خریدنے والے شہریوں کی جیبیں مزید ڈھیلی کرنے کیلئے حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا ہے ۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ 1400 سی سی سے بڑھی صلاحیت کے انجن والی گاڑیاں چاہے وہ امپورٹڈ ہوں یا پھر پاکستان میں ہی کیوں نہ اسیمبل کی جا رہی ہوں سب پر سیلز ٹیکس 18 فیصد سے بڑھا کر 25 فیصد کیا جا رہا ہے ۔
جن گاڑیوں کی قیمت میں اضافہ کیا جا رہا ہے ان میں مقامی طور پر تیار کردہ یا اسمبل شدہ SUVs اور CUVs ہیں، جبکہ مقامی طور پر تیار یا اسمبل شدہ ڈبل کیبن (4×4) پک اپ گاڑیوں کے سیلز ٹیکس میں بھی اضافہ کیا جا رہا ہے ، واضح رہے کہ سیلز ٹیکس میں مزید اضافے سے گاڑیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا امکان ہے۔
