اسرائیل میں طیارہ سڑک پر گر کر تباہ، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

تل ابیب(مانیٹرنگ ڈیسک ) اسرائیل میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث بیچ سڑک گر کر تباہ ہو گیا ، جس سے جہاز میں سوار میاں بیوری جھلس کر جاںبحق ہو گئے ہیں۔
”پاکستان ٹائم “نے غیر ملکی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ چھوٹے طیارے کو ہچکولے کھاتے ہوئے دیکھا گیا جس کے بعد پائیلٹ نے مین سڑک پر ایمرجنسی لینڈنگ کرانے کی کوشش کی لیکن اسی دوران طیارہ آوٹ آف کنٹرول ہو کر سیدھا زمین سے جا ٹکرایا، عینی شاہدین کے مطابق طیارہ عمودی سمت میں زمین سے ٹکرایا جس سے طیارے کے پرخچے اڑ گئے اور اس کے فوراً بعد دطیارے میں آگ لگ گئی۔
رپورٹ کے مطابق جہاز میں سوار پائلٹ 51 سالہ شوہر اور بیوی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ، جبکہ مکمل طور پر جل جانے کے باعث دونوں کی لاشیں ناقابل شناخت ہیں۔
خوش قسمتی سے ہائی وے پر طیارے کے گرنے کے باوجود کسی اور گاڑی یا شخص کو نقصان نہیں پہنچا۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں