لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز نے استقبال کیلئے گلدستہ لانے والے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ہی کارکن کا ہاتھ جھٹک دیا۔
پاکستان ٹائم کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سلمان شہباز گاڑی سے اترے تو ان کے استقبال کے لیے کھڑے کارکن نے آگے بڑھ کر گلدستہ پیش کرنے کی کوشش کی جس پر سلمان شہباز اور ان کے سیکیورٹی گارڈ نے لیگی کارکن کو دھکیلتے ہوئے پیچھے کر دیا اور خود بنا گلدستہ قبول کیے آگے بڑھ گئے ، لیگی کارکن نے سلمان شہباز کے رویے پر مایوسی کا اظہارکیا۔
