سپریم کورٹ میں کتنے ہزار مقدمات زیر التوا ہیں ؟تفصیلات جاری

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر) سپریم کورٹ آف پاکستان نے زیرالتواءمقدمات کی تفصیلات جاری کردیں۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد میں نمایاں کمی آگئی، عدالت عظمیٰنے ایک برس کے دوران 24 ہزار 303 مقدمات کا فیصلہ کردیا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گزشتہ 12 ماہ کے دوران سپریم کورٹ میں22 ہزار 18 نئے مقدمات دائر کیے گئے، جن کے مقابلے میں 24 ہزار 303 سپریم کورٹ دائر ہوئے۔ سپریم کورٹ کے زیرالتوا مقدمات کی تعداد 54735 سے کم ہو کر 52481 ہزار رہ گئی، اس سے قبل ایک برس کے دوران سپریم کورٹ میں16961 مقدمات نمٹائے گئے تھے، جو کہ 2018 کے بعد اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ مجموعی طور پر متفرق درخواستوں کی تعداد 3958 ہے جب کہ رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف 400 اپیلیں اور انسانی حقوق کے مقدمات میں 17 متفرق درخواستیں زیر التواءہیں۔واضح رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے بینچز تشکیل دینے کے فیصلے میں تعداد 56 ہزار سے زائد لکھی گئی تھی۔مقدمات کو جلد نمٹانے میں ججز کی محنت، کیس مینجمنٹ سسٹم اور بنچوں کی تشکیل شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں