ممبئی (ویب ڈیسک) بین الاقوامی شہرت یافتہ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے ’سپورٹس اسٹار ایسز انسپریشنل آئیکون ایوارڈ‘ اپنے نام کر لیا ہے ۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق ثانیہ نے ٹینس میں اپنی شاندار صلاحیتوں اور ناقابل یقین فتوحات کے ذریعے بین الاقوامی سطح پر ہزاروں لوگوں کو متاثر کیا، جس کے بنیاد پر انہیں ’سپورٹس اسٹار ایسز انسپائریشنل آئیکون ایوارڈ‘ سے نواز گیا، ثانیہ مرز ا نے ایوارڈ وصول کرتے ہوئے کی تصاویر اور ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ثانیہ مرزا سابق بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر ایوارڈ دے رہے ہیں۔
ممبئی میں منعقدہ ایوارڈز کی اس تقریب میں ٹینس سٹار کے 20 سالہ کیریئر سے کچھ یاد گار جھلکیاں دکھا کر ا±نہیں خراجِ تحسین بھی پیش کیا گیا،
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ میں مشکور ہوں کہ میں اپنے ملک، اپنی فیملی اور اپنے لیے کھیلنے کے قابل بنی، زندگی کے اس نئے دور کے ا?غاز پر اس ایوارڈ سے بہتر کوئی تحفہ نہیں ہوسکتا تھا اور اسے سنیل گواسکر سے وصول کرنا اور بھی اعزاز کی بات ہے۔
