کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) آئی ایم ایف پروگرام بحال نہ ہونے کی وجہ سے پاکستانی روپے کی بے توقیری جاری ہے، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 4 روپے 50 پیسے مہنگا ہو کر 266 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے ۔
پاکستان ٹائم کے مطابق ماہرین اس کی وجہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے پروگرام کی بحالی میں تاخیر کو قرار دے رہے ہیں، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 0.60 فیصد اضافے کے بعد 261 روپے 50 پیسے پر بند ہوا تھا۔
