شان نے ’دی لیجنڈ آف دی مولا جٹ‘ میں کام کرنے سے انکار کیوں کیا؟وجہ بتا دی

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان شوبز کے معروف اداکار شان شاہد کا کہنا ہے کہ مولا جٹ کے سیکوئل ’دی لیجنڈ آف دی مولا جٹ ‘ میں مزید بہتری کی جا سکتی تھی۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق حال ہی میں شان نے ایک یوٹیوب پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں پاکستان کی بلاک بسٹر فلم ’دی لیجنڈ آف دی مولا جٹ‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے نے انکشاف کیا کہ انہیں اس فلم میں ایک کردار آفر کیا گیا تھا۔
فلم کے ہدایتکار بلال لاشاری کی جانب سے پیشکش ملنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے شان نے بتایا کہ وہ مجھے ایک مختلف کردار کی پیشکش کر رہے تھے اور مجھے لگا کہ میں اس کردار کے ساتھ انصاف نہیں کر پاو¿ں گا، پہلے انہوں نے مجھے بات کرنے کے لیے بلایا اور پھر انہوں نے مجھے پیشکش کی۔
شان کا کہنا تھا کہ ’میں ہمیشہ سوال کرتا ہوں کہ اگر آپ کسی گلوکار کو پرفارم کرنے کے لیے 5 منٹ نہیں دیں گے تو یہ اس فنکار کے ساتھ انصاف نہیں ہے کیونکہ وہ اپنے فن کے بارے میں دوسروں کو قائل نہیں کر سکے گا۔‘
شان نے بتایا کہ انہیں مولا جٹ کے باپ سردار جٹ کا کردار آفر کیا گیا تھا مگر انہوں نے اس کردار کو قبول کرنے سے انکار کر دیا کیونکہ ان کا ماننا تھا کہ وہ اس کردار کے ساتھ انصاف نہیں کر پائیں گے۔
فلم کے حوالے سے مزید بات کرتے ہوئے شان کا کہنا تھا ’میں کسی بھی مدد کے لیے تیار تھا، میں ایک ٹیم پلیئر ہوں، میں ذاتی طور پر محسوس کرتا ہوں کہ مولا جٹ کا کردار میرے لیے بہتر انتخاب ہوسکتا تھا کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ میں نے پنجابی کردار وں کیلئے اداکاری کے بعد عزت حاصل کی ہے۔‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں