توشہ خانہ کیس، عمران خان کے خلاف بڑا فیصلہ آ گیا

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر )توشہ خانہ کیس میں پی ٹی آئی چیئر مین عمران خنا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ہیں۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں ، عدالت کی جانب سے عمران خان کے عدم حاضری پروارنٹ گرفتاری جاری کیئے گئے ۔
واضح رہے کہ آج 4 مختلف کیسز میں چیئرمین پی ٹی آئی کی انسداد دہشت گردی عدالت اور بینکنگ کورٹ سمیت سیشن عدالت کے 2 کیسز میں پیشی تھی ، جن میں سے عمران خان انسداد دہشت گردی عدالت اور بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے جہاں ان کی ضمانتیں منظور کرلی گئی ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں