لاہور (سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے گھر کے باہر سے پی ٹی آئی کارکنان کے کیمپ اکھاڑنے کے معاملے پر بڑی خبر سامنے آئی ہے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق پی ٹی آئی رہنماوں نے روڈ پر موجود کیمپ عوامی مفاد کے تحت خود ہی ہٹا کر گرین بیلٹ پر شفٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، جس کے تحت تمام کیمپ انتظامیہ کی مدد سے روڈ سے ہٹا دیئے جائیں گے ، جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے زمان پارک روڈ پر لگے کیمپ روڈ سے ہٹا کر گرین بیلٹ پر منتقل کرنا شروع بھی کر دیئے گئے ہیں ۔
واضح رہے کہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ عمران خان کے اسلام آباد روانہ ہوتے ہی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کے کیمپ اکھاڑنے شروع کر دیئے ہیں ۔
