اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی دارالحکومت کی بینکنگ کورٹ نے سابق وزیر اعظم اور چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت منظور کر لی ہے ۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق ممنوعہ فنڈنگ کیس میں بینکنگ کورٹ کی جج رخشندہ شاہین نے عمران خان کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے پہلے درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا اور کچھ دیر بعد ہی فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے عمران خان کی ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی ہے ، اس طرح عمران خان کی 4 کیسز میں سے 2 میں ضمانت منظور ہو گئی ہے ۔
