کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) حکوت نے کے الیکٹرک صارفین پر بجلی بم گرا دیا ہے ، بجلی کی فی یونٹ میں قیمت میں ایک روپے 71 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے ۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق نیپرا نے کے الیکٹرک کی بجلی مہنگی کرنے کی درخواست سماعت مکمل کرتے ہوئے بڑا فیصلہ سنا دیا ہے، نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹر اتھارٹی نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے فی یونٹ بجلی ایک روپے 71 پیسے مہنگی کر دی ہے جبکہ کہا گیا ہے کہ بجلی جنوری کی ماہانہ فیول چارجز کی مد میں مہنگی کی گئی ہے ۔
