اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اسلام آباد کی عدالتوں میں پیشی کے لیے اسلام آبادپہنچ گئے ہیں۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق عمران خان بذریعہ موٹروے اسلام آباد پہنچیں ہیں، کارکنان نے موٹرے وے انٹرچینج پر عمران خان کا استقبال کیا، عمران خان قافلے کی صورت میں جوڈیشل کمپلیکس جی الیون پہنچیں گے ، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس کی 2 عدالتوں بنکنگ کورٹ اور انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوں گے۔
