پشاور(سٹاف رپورٹر)لوئر دیر میں دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آ یا ہے ، جس میں نوجوان نے اپنے والد کو موبائل فون نہ دینے پر فائرنگ کر کے قتل اور والدہ کو زخمی کر دیا ۔
”پاکستان ٹائم “نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ نوجوان ٹک ٹاک بناتا ہے ، اور روزانہ کی بنیاد پر پہاڑوں پر جا کر ویڈوز بناتا تھا،والد کی جانب سے موبائل فون نہ دیئے جانے پر طیش میں آکر والدین پر فائرنگ کر دی ، جس سے والد جاں بحق جبکہ والدہ کی حالت تشویشناک ہے ۔
