لاہور (سٹاف رپورٹر) صوابائی دارالحکومت لاہور کے قذافی سٹیڈیم کے باہر سے پاکستان سپر لیگ کے میچز کے دوران سیکیورٹی کیلئے لگائے گئے کیمروں کا سامان چوری ہوگیا۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق چوری ہونے والے چیزوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کی بیٹریاں اور کیبل سمیت 10 لاکھ روپے کا سامان غائب ہوگیا۔ خیال رہے کہ کیمروں کی مانیٹرنگ کیلئے خصوصی کنٹرول روم بھی تشکیل دیا گیا تھا، واقعے کے دو مقدمات تھانہ گلبرگ میں درج کرلیے گئے ہیں جبکہ چوروں کے فرار ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہونے کے باوجود بھی ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔
