حاضر سروس بیوروکریٹ کی بیٹی کی شادی پر ایک ارب 20کروڑ روپے کی سلامی دی گئی، خواجہ آصف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر دفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک حاضر سروس بیوروکریٹ کی بیٹی کی شادی پر ایک ارب کروڑ روپے کی سلامی ملی ۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق 2 روز قبل قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے خود بتایا کہ وہ ایک بیوروکریٹ کی بیٹی کی شادی پرگئے ہوئے تھے جہاں ان کے حلقے کا بندہ سلامی اکٹھی کر رہا تھا، ان کے پوچھنے پر اس نے بتایا کہ 72 کروڑ سے زائدکی سلامی ملی ہے اور ابھی ’میٹر ‘جاری ہے۔
خواجہ ا?صف نے بتایا کہ اسی بیوروکریٹ کی ایک اور بیٹی کی شادی پر ایک ارب 20 کروڑ روپے سلامی ملی، زیور اورگاڑیاں اس کےعلاوہ دی گئی تھیں، وہی بیوروکریٹ 21،22 گریڈ پر آج بھی ملازمت کر رہا ہے، ا?ج تک کسی نے اس بیوروکریٹ سے سوال کیا؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں