پی سی بی اور پنجاب حکومت میں اختلاف کی بڑی وجہ سامنے ا ٓگئی

لاہور (سٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ 8کی تمام فرنچائزز مالکان کے ساتھ آج ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے جس میں انہیں پنجاب حکومت کی جانب سے میچوں کے دوران سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے 45 کروڑ روپے کی رقم فراہمی کے مطالبے سے آگاہ کیا جائےگا۔
پاکستان ٹائم کے مطابق پی ایس ایل کے میچز لاہور اور راولپنڈی میں بالترتیب 26 فروری اور یکم مارچ سے منعقد ہوں گے، صوبائی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی ماضی کی پریکٹس کے مطابق اس مقصد کے لیے پہلے سے ادا شدہ 5 کروڑ روپے کے علاوہ 45 کروڑ روپے کا بل بھی جمع کرایا ہے۔
لیکن اس بار پنجاب میں محسن نقوی کی قیادت میں موجود نگراں حکومت مزید رقم طلب کر رہی ہے، گزشتہ ہفتے ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ پنجاب حکومت نے صوبے میں ہونے والے میچوں کے لیے مجموعی طور پر 80 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں