لاس اینجلس(مانیٹرنگ ڈیسک)ہالی ووڈ ہدایتکار ہاری وائن سٹین کو 80سے زائدہیروئن کے ساتھ زیادتی کے کیس میں عدالت نے مزید 16 سزا قید کی سزا سنا دی گئی ہے ۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق ہاروی وائن سٹین پر انجلینا جولی ، سلمیٰ ہائیک ، ایشلے جڈ سمیت 80 سے زائد خواتین نے جنسی زیادتی کا الزام لگایا تھا ، ہاروی وائن سٹین کو جرم ثابت ہونے پر عدالت نے 16 قید کی سزا سنائی ہے جبکہ اس سے قبل بھی ایک کیس میں ہالی ووڈ ہدایتکار کو 25 سال قید کی سنائی گئی ہے ۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ 1970 کے آخر تک ہاروی وائن اسٹین کے خلاف 80 سے زائد خواتین نے جنسی زیادتی اور ہراسانی کی شکایات درج کرائی تھیں، ہاروی وائن سٹین کو گزشتہ برس دسمبر میں سال 2013 میں کی گئیں جنسی زیادتیوں کا مجرم ٹھہرایا گیا تھا ان کے خلاف 2017 میں نیویارک ٹائمز کی تحقیقاتی رپورٹ میں اسکینڈل سامنے آیا تھا جس کے بعد ہالی ووڈ کی معروف ترین اداکارہ انجیلینا جولی، سلمیٰ ہائیک، ایشلے جَڈ، روز میک گوئن، ہیتھر گراہم و دیگر اداکاراوں نے ہاروی پر جنسی زیادتی کے الزامات عائد کئے تھے۔