کراچی سے بھاری اسلحہ ملنے کا معاملہ، پی ٹی آئی رہنما کا نام جڑنے لگا

کراچی (سٹاف رپورٹر ) سٹیل ٹاون لنک روڈ کے ڈی اے لینڈ سے بھاری اسلحہ ملنے کامعاملہ ، پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کانام اسلحے سے جڑنے لگا ہے ۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق زمین میں دفن ہتھیاروں میں سے متعدد چوری شدہ ہیں جو کہ 31 جنوری کو چوری ہوئے تھے، ، پولیس ذرائع کے مطابق کھدائی کے بعد نکالے گئے بورے نئے جبکہ اسلحہ پرانا ہے ۔
ذرائع کے حوالے سے یہ خبر بھی سامنے آئی ہے کہ ہتھیار حلیم عادل شیخ کے بھائی کی سیکیورٹی کمپنی کے تھے، جن کی چوری کا مقدمہ 7 فروری کو شاہ لطیف میں درج ہوا تھا،شاہ لطیف اور سٹیل ٹاون کے مقدمات میں ایک جیسے کئی نمبر موجود ہیں، 6 بوریوں سے ملنے والا زیادہ تر اسلحہ چوری شدہ ہے، بورے سے میٹل ڈٹیکٹر اور وائر لیس سیٹ بھی ملا ہے ، جبکہ برآمد شدہ ہتھیار اور دیگر سامان سٹیل ٹاون تھانے منتقل کر دیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں