مردان(سٹاف رپورٹر)مردان کے علاقے شہباز گڑھی تھانہ چوک میں مسافر بس الٹ گئی۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق بونیر سے کراچی جانے والی مسافر بس خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی ، حادثے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 45 افراد زخمی ہوگئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا ،زخمیوں میں سے بعض افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے ۔ترجمان کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق بس بونیر سے کراچی جا رہی تھی حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔