قومی پرچم نذرِ آتش کرنے والے پی ٹی آئی کارکن کو بڑی سزا سنا دی گئی

کرک (کورٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے قومی پرچم نذرِ آتش کرنے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکن کو بغاوت کے مقدمے میں 26 ماہ قید اور 50 ہزار روپے جرمانے ی سزا سنادی ہے ۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق مذکورہ شخص نے سابق وزیر اعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے پر پاکستان کے قومی پرچم کو نذرِ آتش کر کے اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی ، ویڈیو میں ملزم کی جانب سے اس وقت کے آرمی چیف اور قومی ادارے کو بھی برا بھلا کہا گیا تھا ۔
جج اشفاق تاج نے قرار دیا کہ استغاثہ نے ضلع کرک کے علاقے داریشکل کے رہائشی ملزم جنید احمد کے خلاف اپنا کیس ثابت کردیا اور پیش کیے گئے ثبوت اس کے جرم سے مطابقت رکھتے ہیں، ملزم کو تعزیرات پاکستان اور الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) کی مختلف دفعات کے تحت 4 جرائم پر سزا سنائی گئی۔
اسے تعزیرات پاکستان کی دفعہ 123-ب (قومی پرچم کی بے حرمتی کرنا) کے تحت 8 ماہ قید اور 20 ہزار روپے جرمانہ ، دفعہ 124-الف (بغاوت)، دفعہ 505 (فساد انگیز بیانات دینا) پیکا کی دفعہ 11 (نفرت انگیز بیانات) کے تحت 6، 6 ماہ قید اور 10، 10 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں