ہم اپنے مینڈیٹ پر قبضہ نہیں ہونے دیں گے، حافظ نعیم الرحمان ڈٹ گئے

کراچی(سٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ہم اپنے مینڈیٹ پر قبضہ نہیں ہونے دیں گے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم نے تمام تفصیلات الیکشن کمیشن میں پیش کی ہیں، الیکشن کمیشن میں پریذائیڈنگ افسر بھی بلائے گئے تھے، کراچی بلدیاتی الیکشن میں دھوکے بازی کی گئی، امید ہے چیف الیکشن کمشنر حق کا فیصلہ کرینگے، ہم اپنے مینڈیٹ پر قبضہ نہیں ہونے دینگے، بلدیاتی الیکشن کے لئے کوئی بھی تیار نہیں ہوتا ہے جبکہ آئین میں بھی بلدیات کے حوالے سے چند آرٹیکل ہی موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے وزارتوں کے لئے کراچی کا سودا کیا اور الیکشن کمیشن ان سب کا آلہ کار بنا رہا کہ کسی طرح سے الیکشن نہ ہو، ان تمام تر حربوں کے باوجود بھی جماعت اسلامی سب سے آگے رہی لیکن کراچی کے ساتھ ہمیشہ کی طرح بلدیاتی الیکشن میں بھی مذاق کیا گیا، ایک مہینہ گزر جانے کے باوجود بھی تسلی بخش سماعت نہیں ہورہی، الیکشن کمیشن پیپلز پارٹی کے ساتھ شریک جرم ہے اور نتائج کو مزید روکنے کے لئے مختلف حربے استعال کیے جارہے ہیں لیکن جو بھی شریک جرم ہوگا بھرپور طریقے سے بے نقاب کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں