جناح ہسپتال کی لیب میں ٹیسٹوں کی سہولت ختم ،مریضوں کو مشکلات کا سامنا

لاہور(ہیلتھ رپورٹر)لاہور کے جناح ہسپتال کی او پی ڈی میں ہونے والے تمام لیب ٹیسٹ بند کر دیے گئے جس کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے، دو روز سے جناح ہسپتال میں ٹیسٹ نہیں ہو رہے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق لاہور کے بڑے سرکاری جناح ہسپتال میں ٹیسٹوں کی بندش کے باعث مریضوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے، ہسپتال کے آو¿ٹ ڈور میں 100 فیصد اور ان ڈور میں 50 فیصد ٹیسٹ بند کردئیے گئے ہیں۔ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے نجی لیبارٹریوں سے کمیشن طے کرلیے ہیں اور اپنی من پسند لبیارٹریوں میں مریضوں کو ریفر کیا جارہا ہے ، جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔دوسری طرفمیڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) جناح ہسپتال کے مطابق لیب ٹیسٹ کرنے والی کمپنی سے 3 سال کا معاہدہ تھا، 2 سال بعد کمپنی نے ٹیسٹوں کے پیسوں میں 50 فیصد اضافے کا مطالبہ کیا، ٹیسٹوں کی فیس 50 فیصد بڑھانے سے انکار کیا تو کمپنی نے ٹیسٹ کی سہولت بند کر دی۔انہوں نے کہا کہ نئی کمپنی سے لیب ٹیسٹوں کا معاہدہ کر رہے ہیں، جلد ہی ٹیسٹ کا سلسلہ بحال ہو جائے گا تاہم ایمرجنسی میں ٹیسٹ روٹین کے مطابق ہو رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں