پولیس حراست سے کالعدم تنظیم کا ملزم فرار

کراچی(کرائم رپورٹر)ملک میں دہشت گردی کی نئی لہر کے باوجود کراچی میں سچل پولیس کی غفلت سے ملزم فرار ہوگیا ، پولیس حراست سے بھاگنے والے ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیم کے زیر حراست ملزم کے فرار کا واقعہ پیر کو پیش آیا، حساس ادارے نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا تھا۔پولیس اہلکاروں کی مبینہ غفلت کی وجہ سے ملزم نے ہتھکڑی کھولی اور چکما دے کر تھانے سے فرار ہوگیا۔سچل تھانے میں پیش آنے والے اس واقعہ کے بعد پولیس کے اعلیٰ حکام کی ہدایت پر مبینہ غفلت پرسنتری کو حراست میں لیتے ہوئے حوالات میں بند کردیا ، واقعہ کی تحقیقات کا آغاز بھی کردیا گیا ہے جبکہ ملزم کی دوبارہ گرفتاری کےلئے بھی پولیس نے کوششیں تیز کردی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں