کراچی(کامرس رپورٹر ) روپے کی قدرمیں ایک بار پھر سے کمی دیکھی گئی ہے، انٹر بینک میں ڈالر 63 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 262 روپے 51 پیسے کا ہو گیا ہے ۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکس چینج میں مثبت رجحا ن دیکھا گیا ہے ، 100 انڈیکس276 پوائنٹس اضافے سے 40ہزار 949 پوائنٹس پر بند ہوا ہے، کاروباری روز کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس 40ہزار 673 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
