کامسیٹس یونیورسٹی کے پرچے میں غیر اخلاقی سوال پر لیکچرار فارغ

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ) کامسیٹس یونیورسٹی کے شعبہ الیکٹرک انجینئرنگ کے انگریزی کے پیپر میں غیر اخلاقی سوال پوچھنے پر لیکچرار کو فارغ کر دیا گیا ہے ۔
” پاکستان ٹائم “ کے مطابق کامسیٹس یونیورسٹی کے شعبہ الیکٹرک انجینئرنگ کے طلبہ کو انگریزی کمپوزیشن میں مضمون لکھنے کے لیے پریسی میں بہن بھائیوں کو غیر فطری تعلق قائم کرنے اور اس کے متعلق اپنی سوچ کا اظہار 4 پیراگراف میں کرنے کا سوال سامنے آنے پر لیکچرا رکو یونیورسٹی سے فارغ کردیا گیا ہے ۔
یونیورسٹی اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو معاملے کے متعلق شکایات موصول ہوئی تھی جس کے بعد لیکچرار کو یونیورسٹی سے فارغ کر دیا گیا،وفاقی دارالحکومت کی کامسیٹس یونیورسٹی نے شعبہ بیچلر الیکٹریکل انجینئرنگ کے انگریزی کے لیکچرار خیر البشر کو مضمون لکھاری کے لیے پریسی میں غیر اخلاقی مواد شامل کرنے پر نوکری سے برخواست کیا اور آئندہ یونیورسٹی میں ملازمت پر پابندی بھی عائد کر ڈالی ، یونیورسٹی حکام کی جانب سے انچارج اور کنٹرولر امتحانات کا سوالنامے تک رسائی نہ ہونے کے پیش نظر کارروائی کا حصہ نہیں بنایا۔
دوسری جانب کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد میں بیچلر آف انگریزی کے پرچے میں غیر اسلامی اور غیر اخلاقی سوال کا وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے نوٹس لے لیا۔وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب سے یونیورسٹی کے ریکٹر کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس سنگین معاملے پر فوری تحقیقات کرکے ایک ہفتے میں اس کی تحقیقاتی رپورٹ پیش کی جائے اور ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری کو معاملے اور تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔وزارت تعلیم کے خط کے جواب میں یونیورسٹی نے کہا ہے کہ معاملے کی پہلے ہی جانچ کی جاچکی ہے اور اس کے ذمہ دار لیکچرار خیر البشر (وزٹنگ فیکلٹی) کو 5 جنوری تک فارغ کرکے بلیک لسٹ کیا جاچکا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں