اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ) چیئر مین نیب آفتاب سطان نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ، جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ان کا استعفیٰ قبول بھی کر لیا ہے ۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق آفتاب سلطان نے 25 جولائی 2022 کو بطور چیئر مین اپنی ذمہ داریوں کاآغاز کیا تھا، ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب آفتاب سلطان پر ایک ماہ سے شدید دباو¿ تھا، آفتاب سلطان کا کہنا تھا کہ میں نے بتایا کہ میں شرائط کےساتھ کام جاری نہیں رکھ سکتا، میرا استعفیٰ قبول کرلیا گیا ہے، ہمارا اختتام اچھے موڑ پر ہوا ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے میرے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا، میری بھی ان کے لیے نیک خواہشات ہیں۔
واضح رہے کہ نیب قوانین میں ترامیم سے متعلق سپریم کورٹ میں کیس بھی زیر سماعت ہے ، علاوہ ازیں نئے نیب قانون کے مطابق کون سا کیس کہاں ارسال کرنا ہے، آفتاب سلطان نے مختلف بیوروز میں نئے قانون کے مطابق ڈیوٹیز لگا رکھی تھیں، علاوہ ازیں نیب ترمیمی ایکٹ چیلنج کرنے کی اسلام آباد ہائی کورٹ بار کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم دیا تھا کہ نیب ترامیم کے بعد عدالت میں زیر سماعت ا?فتاب سلطان نے سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کی ریٹائرمنٹ کے بعد جولائی 2022 کو نیب کی سربراہی سنبھالی تھی۔
