پشاور زلمی بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میچ جاری، خطرناک کھلاڑی آﺅٹ

پشاور زلمی بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میچ جاری، خطرناک کھلاڑی آﺅٹ

پی ایس ایل آٹھویںایڈیشن میں نواں میچ جاری ہے۔ پشاور زلمی کی جانب سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پی ایس ایل کا نواں میچ کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں کھیلا جا رہا ہے۔ اس ٹورنمنٹ میں دونوں ٹیمیں پہلی بار آمنے سامنے ہوئی ہیں جس میں پشاور زلمی کی جانب سے ٹاس جیت کر کوئٹہ کو بیٹنگ کی دعوت دی گئی ہے۔ پشاور زلمی کی قیادت قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کر رہے ہیں، جبکہ قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کوئٹہ کی ٹیم کی سربراہی کر رہے ہیں۔
اس وقت پہلی اننگ میں چھ اوورز کا کھیل کھیلا جا چکا ہے۔ چھ اوورز میں اب تک کوئٹہ کی ٹیم نے 28 رنز بنا سکی ہے جبکہ پشاور زلمی کے باﺅلر نیشم نے کوئٹہ کے خطرناک کھلاڑی گپٹل کو آﺅٹ کر دیا ہے جنہوں نے گزشتہ میچ میں اس ایونٹ کی پہلی اور شاندار سینچری بنائی تھی۔ عثمان قادر کی جانب سے کپتان سرفراز کو بھی آﺅٹ کر دیا ہے۔
خیال رہے کہ اب تک ایونٹ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 2 میچ کھیل چکی ہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو اپنے پہلے میچ میں ملتان سلطانز سے 9 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی جبکہ سرفراز الیون نے کراچی کنگز کو 6 رنز سے ہرایا تھا۔
دوسری جانب پشاور زلمی بھی اب تک 2 میچ کھیل چکی ہے، اپنے پہلے میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو آﺅٹ کلاس کردیا تھا جبکہ دوسرے میچ میں اسے ملتان سلطانز کے ہاتھوں بڑے مارجن سے شکست ہوئی تھی۔

دوسری جانب پشاور زلمی بھی اب تک 2 میچ کھیل چکی ہے، اپنے پہلے میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو آﺅٹ کلاس کردیا تھا جبکہ دوسرے میچ میں اسے ملتان سلطانز کے ہاتھوں بڑے مارجن سے شکست ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں