اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ) وفاقی حکومت نے مہنگائی کی چکی میں پستی عوام پر ایک اور مہنگائی بم گرانے کی تیاری کر لی ہے ، ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت بڑھانے کیلئے نیپرا میں درخواست جمع کر ادی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا میں بجلی ایک روپیہ 17 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دے دی ہے ، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی سی پی اے)نے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت بڑھانے کیلئے نیپرا میں درخواست دائر کردی ہے۔
قیمت میں اضافے کی درخواست جنوری کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ نیپرا نے سماعت اٹھائیس فروری کو مقرر کر دی ہے،
سی سی پی اے کی درخواست منظور ہونے پر قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین کے علاوہ پورے ملک میں ہوگا۔
