پی ایس ایل 8، ملتان سلطانز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو بڑا ہدف

ملتان (ویب ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر براجمان ملتان سلطانز نے پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 191 رنز کا ہدف دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو کہ ابتدائی طو ر پر خوشنما لگا ، لیکن پھر محمد رضوان اور روسو کی تیز بلے بازی اور بہترین حکمت عملی نے شاداب کی تمام بولنگ سٹریٹجی کو تہہ و بالا کردیا ، ملتان سلطانز کی پہلی وکٹ 4 رنز پر شان مسعود کی گری اس کے بعد دوسری وکٹ 95 رنز پر روسو کی گری جو کہ 36 رنز بنا کر ٹم کرن کی گیند پر آوٹ ہوئے اس کے بعد سیٹ بیٹسمین محمد رضوان کو شاداب خان نے 97 رنز کے مجموعی سکور پر چلتا کیا، محمد رضوان ففٹی کرکے آوٹ ہوئے ۔
اس موقع پر ایسا لگا کہ شائد اسلام آباد یونائیٹڈ نے میچ پر گرفت مضبوط کر لی ہے لیکن ملر نے یہ غلط ثابت کیا اور تیز ترین نصف سینچری کا اس سیزن کا ریکارڈ برابر کرتے ہوئے ٹیم کو بڑا ہدف دینے میں مدد فراہم کی۔


واضح رہے کہ ملتان سلطانز پہلا میچ ہارنے کے بعد اپنے دو میچ مسلسل جیت چکی ہے ، جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کراچی کنگز کے خلاف اپنا پہلا میچ جیت چکی ہے اور وہ اپنے جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں