1999 کے زلزلے میں پیدا ہونیوالے نوجوان 2023 کے زلزلے میں جاں بحق

انقرہ(ویب ڈیسک ) ترکیہ کے شہر غازی انتیپ میں 1999 کے زلزلے میں پیدا ہونے والا عثمان انیس 2023کے زلزلے میں دنیا فانی سے کوچ کر گیا ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق عثمان انیس کی والدہ نے بیٹے کی مختصر زندگی سے متعلق بتایا کہ میرا بیٹا چٹان کی طرح مضبوط اور بہادر تھا، عثمان کی والدہ آسیے باس ترک نے 6 فروری کی اس رات کے بارے میں بتایا جو ان کی زندگی کے لیے ایک ڈراونا خواب بنی،
انہوں نے کہا کہ میری اس رات آنکھ کھلی تو سب کچھ زور زور سے ہل رہا تھا، میں نے فوراً ہی اپنے شوہر کو اٹھایا اور انہیں دیوار کے ساتھ لگایا، جیسے ہی میں اپنے بچوں کی جانب بڑھی تو میرے اوپر چھت گرگئی، آسیے باس ترک کے مطابق جس رات 7.7 کا زلزلے آیا اس رات میرا بڑا بیٹا عثمان اپنے بھائی امیرحان کے ساتھ ایک ہی کمرے میں سو رہا تھا، لیکن قدرت نے اس کی زندگی اتنی ہی لکھی تھی۔
عثمان کی والدہ نے بتایا کہ ‘میرا بیٹا بہت ہی ہمت والا تھا، وہ ایک پہاڑ کی مانند تھا، میں نے سوچا کے عثمان اپنے بھائی کو بچالےگا، میرے بیٹے نے اپنے بھائی کےگرد خود کو کھڑا کر دیا لیکن وہ خود اپنے آپ کو نہ بچاسکا’۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں