روس سے سستا تیل کی خریداری، گزشتہ سارے ریکارڈز توڑ دیے

بھارت کی جانب سے گزشتہ ماہ جنوری میں ریکارڈ مقدار میں روس سے پیٹرول درآمد کیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق روس سے درآمد کردہ پیٹرول بھارت کی مجموعی ضرورت کا 27 فیصد تھا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت اب روس سے پیٹرول خریدنے والا ایک بڑا خریداربن گیا۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جنوری میں روسی تیل کی درآمدات 1.4 ملین بیرل یومیہ تک پہنچ گئی ہے جو دسمبر کے مقابلے میں 9.2 فیصد زیادہ ہے۔ بتایا یہ جا رہا ہے کہ اس قدر بڑی مقدار میں روس سے تیل کی خریداری کی وجہ سے بھارت کی خلیجی ممالک سے خام تیل کی خریداری میں 84 فیصد تک کمی آئی ہے۔ گزشتہ ماہ بھارت کی طرف سے درآمد کیے گئے 5 ملین بی پی ڈی خام تیل کا تقریباً 27 فیصد حصہ روسی تیل کا تھا۔
عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق یورپی ممالک میں پابندیوں کے شکار روس کو بھی اپنے تیل کی فروخت کے لیے ایک بڑی مارکیٹ درکار تھی جو اسے بھارت کی شکل میں مل گئی ہے۔ جبکہ بھارت کو قدرے سستا پیٹرول ملنے لگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں