اسلام آباد (کرائم رپورٹر)وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلام آباد کے سیکٹر ایف نائن میں واقع پارک میں لڑکی کا ریپ کرنے میں ملوث 2 ملزمان فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوگئے ہیں ۔
خیال رہے کہ 2 فروری کی رات خاتون کو اسلام آباد کے سیکٹر ایف نائن پارک میں گن پوائنٹ پر 2 ملزمان نے ریپ کا نشانہ بنایا تھا،
آج صبح جاری کیے گئے بیان میں کیپیٹل پولیس نے بتایا کہ شہر میں سیکیورٹی کے پیش نظر خصوصی ناکے لگائے گئے تھے، تمام گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی جارہی تھی کہ اس دوران نامعلوم 2 مسلح موٹر سائیکل سواروں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی۔