لاہور(سٹاف رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پارٹی قائد نواز شریف کی ہدایت پر چیف آرگنائز رمریم نواز سے پارٹی سیکرٹریٹ میں ملاقات کی ہے۔
”پاکستان ٹائم “پارٹی ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ میں دھڑے بندیوں کی خبریں سامنے آنے کے بعد سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی چیف آرگنائز مریم نواز سے پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون میں ملاقات ہوئی ہے، جو تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی۔
شاہد خاقان عباسی نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر مریم نواز سے ملنے لاہور پہنچے۔اہم ملاقات میں مریم نواز نے شاہد خاقان عباسی کو یقین دہانی کرائی کہ پارٹی معاملات میں سینئر قیادت کو ساتھ لے کر چلیں گے۔
