سابق صدر آصف علی زرداری نے کسانوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

کراچی (سٹاف رپورٹر ) شریک چیئر مین پاکستا ن پیپلز پارٹی اور سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ آئندہ سال گنے کی فی من قیمت 400 روپے مقرر کی جائیگی ، کاشتکاروں او رکسانوں سے انصاف کرنے سے ملک کی زراعت ترقی کریگی۔
” پاکستان ٹائم “کے مطابق آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ کاشتکاروں ، کسانوں کو محنت کا پھل ملنے سے ان کی حوصلہ افزائی ہوگی ،کسان خوشحال ہو گا تو زراعت پر توجہ دے گا، ا ن کا مزید کہنا تھا کہ گنے کی منصفانہ تقسیم سے ملک چینی کی پیداوا رمیں خودکفیل ہو گا، وقت آگیا ہے کہ کسانوں سے ناانصافیوں کا ازالہ کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں