عمران خان پر قاتلانہ حملے کی جے آئی ٹی کا ریکارڈ غائب


لاہور(ویب ڈیسک ) سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر قاتلانہ حملے کی جے آئی ٹی کا ریکارڈ اینٹی کرپشن پنجاب سے غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق ڈی جی اینٹی کرپشن نے سابق وزیراعظم عمران خان پر حملے کی جے آئی ٹی کی کا ریکارڈ اینٹی کرپشن سے غائب ہونے پر تحقیقات کا حکم دیدیا ہے، جبکہ اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹر سے مزید ریکارڈ بھی غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اینٹی کرپشن سے عمران خان حملے کی جے آئی ٹی تفتیش کا ریکارڈ غائب ہونے کے معاملے کا تاحال سراغ نہیں لگایا جا سکا، ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن میں ہائی پروفائل کیس کی فائل بھی غائب ہے، جس پر تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں