کراچی (سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ سیزن 8 میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں ، دوسرے میچ میں بھی فاتح ٹیم کا فیصلہ آخری گیند پر ہی ہوا، لیکن اس کے ساتھ ملتان سلطانز کی طرح کراچی کنگز کیلئے بری خبر سامنے آئی ہے کہ تیز گیند باز میر حمزہ کی انگلی فریکچر ہو گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق گیند بازی کے درمیان بابر کی گیند روکنے کی کوشش کی دوران گیند سیدھی میر حمزہ کی انگلی پر لگی اور وہ زخمی ہو گئے ، اسی گیند پر سائم ایوب رن بھی ہوئے تھے، کراچی کنگز نے ٹیکنیکل کمیٹی سے نئے کھلاڑی کیلئے رابطہ کیا ہے لیکن تاحال میر حمزہ کے پی ایس ایل سے باہر ہونے کی اطلاعات نہیں مل سکیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 2 رنز سے شکست دے دی ہے ،جبکہ اس سے قبل پہلے میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو ایک سکور سے شکست دی تھی، لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں ہارنے والی ٹیموں کا ایک ایک کھلاڑی انجرڈ ہو گیا ہے، ملتان سلطانز کی جانب سے شاہ نواز دھانی جبکہ کراچی کنگز کی جانب سے میر حمزہ زخمی ہو گئے ہیں۔
