“پاکستان ٹائم” کے مطابق پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے سیکیورٹی بس کا شیشہ توڑ دیا۔
اطلاعات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر فہیم اشرف پریکٹس سیشن کے لئے گراؤنڈ میں موجود تھے. ان کی پریکٹس کے دوران جب انہوں نے جارحانہ شارٹ کھیلا تو گیند سیدھا جا کر سیکیورٹی بس کے شیشے پر لگی جس کی وجہ سے بس کا شیشہ ٹوٹ گیا. بتایا جارہا ہے کہ یہ بس اسپیشل سروسز یونٹ (ایس ایس یو) پولیس کو گراؤند لانے کے لئے استعمال ہوتی ہے.
انتظامیہ کی جانب دے ایس ایس یو کی بس کو اب اسٹیڈیم کے پریکٹس ایریا سے دور کردیا گیا ہے.
خیال رہے کہ نیشنل کرکٹ اسیٹیڈیم کراچی میں ہوم سائیڈ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کا سنسنی خیز مقابلہ ہوا. میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے شروع ہوا جس میں پشاور زلمی کے کپتان اور بہترین بلے باز بابر اعظم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا.