پاکستان ٹائم کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے آئندہ انتخابات میں جنوبی پنجاب سے پرانے چہرے دوبارہ لانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے. پارٹی فیصلے کے مطابق جنوبی پنجاب میں پرے امیدواروں کو ہی میدان میں اتارا جائے گا.
اس حوالے سے گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی صدارت میں پارلیمانی بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا. اجلاس میں ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر بحث ہوئی. اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ جنوبی پنجاب سے پارٹی بیانیے کا ساتھ دینے والے ارکان ہی پنجاب اسمبلی کے آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔
پارٹی ذرائع نے “پاکستان ٹائم” کو بتایا کہ تحریک انصاف نے جنوبی پنجاب سے 2018 کے الیکشن میں ناکام ہونے والے امیدواروں پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا ہے. علاوہ ازیں ہارنے والے امیدواروں سے بہتر امیدوار ڈھونڈنے کے لئے سروے پر کام بھی شروع کر دیا، عمران خان کی جانب سے ہدایات دیں گئیں کہ ان حلقوں میں سروے کیا جائے۔
جنوبی پنجاب کا پارلیمانی بورڈ آئندہ چند روز میں سروے مکمل کرکے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے سامنے رپورٹ پیش کرے گا. سروے کی روشنی میں عمران خان ہی ٹکٹوں کی تقسیم کا حتمی فیصلہ کریں گے۔
