حمزہ شہباز دور کے 19 لاءافسران کی دوبارہ تعیناتی غیر قانونی قرار

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کے دور کے19 لاافسران کی دوبارہ تعیناتی غیر قانونی قرار دیدی ہے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس باقر علی نجفی کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا ہے ،جس میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس سمیت 97 لا افسران کی برطرفی کو درست قرار دے دیا گیا ہے ، جبکہ حمزہ شہباز کی وزارت اعلی کے دوران 19 لاافسران کی دوبارہ تعیناتی بھی غیر قانونی قرار دیدی۔
واضح رہے کہ قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف حکومت کے تعینات کردہ 97 لا افسران کو کام سے روکنے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا تھا۔ یاد رہے کہ نگران کابینہ کی منظوری سے سیکرٹری قانون نے پرانے لا افسران کو کام سے روکنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں