لاہور اور سیالکوٹ ایئر پورٹ سے انتہائی تشویش ناک خبر آ گئی

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) پنجاب کے صوبائی دارالحکومت میں واقع لاہورائیرپورٹ اور اقبالؒ کے شہر سیالکوٹ ائیرپورٹ سے ایسی تہلکہ خیز خبر آگئی ہے کہ فضائی سفر کرنے والے مسافروں کے دل دہل جائیں گے ۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق حالیہ دنوں میں لاہور اور سیالکوٹ ایئر پورٹ کے اطراف سے اچانک طیاروں کے گلوبل پوزیشننگ سسٹم (جی پی ایس) سگنل غائب ہوگئے۔ جی پی ایس سگنل غائب ہونے سے تقریباً 25 یا اس سے زائد طیارے متاثر ہوئے جب کہ پائلٹس کو جہاز اتارنے اور اڑان بھرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چند دن پہلے سیالکوٹ آنے والی دو غیر ملکی پروازوں کے بھی جی پی ایس سگنل غائب ہوگئے تھے، جس کے بعد کپتانوں نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کرکے ایئر ٹریفک کنٹرولر کی ہدایت پر طیاروں کو لینڈ کروایا تھا۔جی پی ایس سگنل غائب ہونے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے پروازوں کے لیے ناٹم جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ ایئر پورٹ کے نزدیک 100 کلومیٹر اور اس کے اطراف میں سگنل کا مسئلہ پیش آرہا ہے۔سی اے اے نے اپنے نوٹم میں پائلٹس کو کولینڈنگ سے قبل فوری طور پر ایئر ٹریفک کنٹرولر کو تفصیلات رپورٹ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کپتان کو لینڈنگ سے قبل کوئی پیچیدگی ہوتی ہے تو فوری طور پر ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رہنمائی حاصل کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں