مسلح افراد کا اے ایس آئی کے گھر میں گھس کر حملہ ،8افراد زخمی

میران شاہ (کرائم رپورٹر) شمالی وزیرستان میں پولیس کے اے ایس آئی کے گھر میں گھس کر مسلح افراد نے حملہ کر دیا، ملزمان کی فائرنگ سے 8 افراد زخمی ہو گئے۔
ُپاکستان ٹائم “ کے مطابق میران شاہ کے علاقے ڈانڈے سیدگی میں نامعلوم افراد نے خودکار ہتھیاروں سے اے ایس آئی کے گھر پر حملہ کیا۔ فائرنگ سے 8 افرادزخمی ہو گئے جبکہ واقعے کے بعدجوابی فائرنگ سے ملزمان فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق حملے میں زخمی ہونے والوں میں اے ایس آئی امین اللہ اور 2 خواتین بھی شامل ہیں۔ واقعے کے تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ علاقہ پولیس واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہے جس کے لیے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں