اسلام آباد (کامرس رپورٹر )پنجاب فلار ملز اور سیکرٹری فوڈ کے درمیان تنازع شدت اختیار کر گیا ہے، جس کے بعد سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی فلار ملز ایسوسی ایشن نے پنجاب فلار ملزکی حمایت کا اعلان کردیا ہے ۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق دیگر صوبوں کی فلار ملز کا کہنا ہے کہ پنجاب کی فلار ملز کے ساتھ غیر منصفانہ اور غیر قانونی رویہ ختم نہ ہوا تو ہڑتال میں شریک ہو سکتے ہیں، محکمہ خوراک پنجاب نے دوسرے صوبوں کو نجی گندم آٹا کی ترسیل پر غیر آئینی پابندی لگا رکھی ہے، چاروں صوبوں کی فلار ملز ایسوسی ایشن کا ہنگامی ورچوئل اجلاس آج شام طلب کیا گیا ہے۔
دوسری جانب پنجاب بھر میں فلار ملز کی بڑی تعداد ہڑتال کی حامی ہے جبکہ لاہور میں پروگریسو گروپ نے اظہار لا تعلقی کر دیا ہے ۔
