پشاور(کورٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے سیشن جج کو کرپشن میں ملوث ہونے پر نوکری سے برخاست کر دیا گیا ہے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید اصغر شاہ کو کرپشن کا الزام ثابت ہونے پر نوکری سے برخاست کر دیا ہے، عدالت نے حکم نامہ بھی جاری کر دیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے قومی خزانے کو 15ملین کا نقصان پہنچایا، ملزم سے 12ملین ریکور ہو چکے ہیں، جبکہ 3ملین روپے باقی ہیں۔