کراچی ( سیاسی رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینئر ڈاکٹر فاروق ستار بڑی مشکل میں پھنس گئے ہیں ، الیکشن کمیشن کی جانب سے ان کے کاغذات نامزدگی روک دیئے گئے ہیں۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق ایم کیو ایم رہنمافاروق ستا رکے کاغذات نامزدگی میں تجویز کنندہ حلقے کا نہیں ہے، جس کی وجہ سے ان کے کاغذات نامزدگی روکے گئے ہیں، دوسری جانب ڈاکٹر فاروق ستا ر نے ریٹرننگ افسر سے 4بجے تک کی مہلت طلب کی ہے ۔
واضح رہے کہ الیکشن قوائد کے تحت تجویز و تائید کنندہ کے امیدوار کے حلقے کا ووٹر ہونا ضروری ہے، فاروق ستا راگر اعتراض دور نہ کر سکے تو این اے 252 سے کاغذات مسترد ہو جائیں گے ۔
