اسلام آباد (کورٹ رپورٹر)سیشن کورٹ اسلا آباد میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے خواجہ آصف پر 10 ارب روپے کے ہرجانہ کیس کیس کی سماعت جاری ہے، عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے ہیں۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق شوکت خانم ہسپتال سے متعلق عمران خان پر خواجہ آصف کے الزامات پر عمران خان کی جانب سے خواجہ آصف کے خلاف 10 ارب روپے کے ہرجانہ کیس کی سماعت جاری ہے، کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج امید علی بلوچ کر رہے ہیں، خواجہ آصف کےءوکیل حیدر رسول مرزا عدالت کے روبرو پیش ہوئے ہیں ، عمران خان کے وکیل نعمان فاروقی بھی عدالت میں موجود ہیں۔
عمران خان کے بیان پر ویڈیو لنک کے ذریعے خوجہ آصف کے وکیل کی جرح جاری ہے ، عمران خان لاہور زمان پارک سے ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت کے سامنے موجود ہیں، زمان پارک میں خواجہ آصف کے وکیل بھی عمران خان کے ساتھ موجود ہیں۔
عمران خان کا بیان دیتے ہوئے کہنا تھ اکہ بورڈ میٹنگز میں اس سرمایہ کاری سے متعلق بات ہوئی تھی، جب خواجہ آصف کو لیگ نوٹس بھیجا تو سرمایہ کاری کی رقم اس وقت تک واپس نہیں آئی تھی، امتیاز حیدر ی شوکت خانم سرمایہ کاری کمیٹی کے ممبر تھے، امتیاز حیدری نے 3 ملین ڈالر سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا، یہ درست نہیں کہ امتیاز حیدر کو فائدہ پہنچانے کیلئے سرمایہ کاری کی گئی، 16 سال سے امتیاز حیدری شوکت خانم ہسپتال کے ڈونر تھے، 3ملین ڈالر کی سرمایہ کاری امتیاز حدری کیلئے پے بیک کہنا درست نہیں ۔
خواجہ آصف کے وکیل نے سوال کیا کہ کیا امتیاز حیدری پی ٹی آئی کے ڈونر رہے ہیں؟ عمران خان نے پہلے جواب دیا جی، امتیاز حیدر ڈونر تھے بعد میں کہا مجھے یقین نہیں ، مختلف اوقات میں بہ سارے شوکت خان کے ڈونرز پی ٹی آئی کے ڈونرز رہے۔
