وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ایسی آئینی شق سامنے لے آئے کہ عمران خان کی پریشانی بڑھ جائے


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ کا کہنا ہے کہ انتخابات میں التوا کی آئین میں اجازت موجود ہے۔ اس کےلیے نئی قانون سازی کی ضرورت نہیں۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ کا کہنا تھا کہ انتخابات میں التوا کے لیے ٹھوس وجوہات کا ہونا ضروری ہے، مذاق نہیں ہونا چاہیے، کوئی بھی آئینی کام اس وجہ سے غیرآئینی نہیں ہوتا کہ وہ مقررہ مدت کے بعد کیا جائے،نوے دن کے بعد الیکشن کرانے کے لئے کسی قسم کی کوئی قانون سازی کی ضرورت نہیں۔انہوں نے کہا کہ نگران حکومتوں کی مدت میں توسیع کا انحصار حالات پر ہے، آئین میں نگران حکومتوں کی مدت میں توسیع کی گنجائش موجود ہے،نگران سیٹ اپ کی توسیع اور الیکشن میں تاخیر کی آئین اجازت دیتا ہے۔دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹرعلی ظفر کا کہنا ہے کہ آئین میں 90 دن میں الیکشن کرانالازمی ہے، جب آئین وقت مقررکردے توکوئی تاخیرنہیں کرسکتا، الیکشن میں ایک دن بھی تاخیر کا سوال پیدا نہیں ہوتا، الیکشن میں تاخیر کرنے پرآرٹیکل 6 لگے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں