واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف برطانوی فلم پرڈیوسر اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ خان نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کو ہمیشہ دہشت گرد یا خود کش بمبار کے طور پر پیش کیا جاتا ہے اور یا دکھایا جاتا ہے، میرے خیال میں اسلامو فوبیا ایک حقیقی مسئلہ ہے۔
معروف امریکی نشریاتی ادارے ”سکائی نیوز“ تفصیلی انٹرویو دیتے ہوئے جمائمہ خان کہا کہ ٹی وی میں مسلمانوں کی بہت کم مثبت تصویر دکھائی جاتی ہے، میرے خیال میں اسلامو فوبیا ایک حقیقی مسئلہ ہے، اسلامو فوبیا، نسل پرستی جتنا بڑا مسئلہ ہے،میرے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے ایئرپورٹس پر طویل انتظار کرنا پڑتا ہے، ان سے غیر معمولی پوچھ گچھ کی جاتی ہے کیونکہ ان کے نام انگلش نہیں ہیں جب کہ میرے ساتھ ایسا نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ فلم ’وٹس لو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ‘ کسی حد تک ان کی ذاتی زندگی سے متاثر ہے اور یہ وہ وقت ہے جو انہوں نے اپنے سابقہ خاوند عمران خان کے ساتھ لاہورمیں گزارا تھا جو کم و بیش دس سال پر محیط تھا،فلم میں اسلاموفوبیا جیسے اہم مسئلے کو چیلنج کیا گیا ہے، اس فلم میں پاکستانی کلچر کی بھی عکاسی ہے کیونکہ یہ پاکستانی نژاد کرداروں کے گرد گھومتی ہے۔واضح رہے کہ 49 سالہ جمائمہ خان کی 1995 میں عمران خان کے ساتھ شادی ہوئی تھی جن سے ان کے دو بیٹے ہیں جو ان کے ساتھ ہی برطانیہ میں رہتے ہیں البتہ وہ اپنے والد سے ملنے پاکستان بھی آتے رہتے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے جمائمہ خان نے کہا تھا کہ ان کی فلم کا سکرپٹ پرانے دوست (پاکستان) کو لکھا ہوا محبت بھرا خط ہے۔ جمائمہ خان کی فلم 24 فروری کو برطانیہ کے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
