سابق صدر پرویز مشرف کی تدفین کہاں ہوگی؟فیصلہ ہو گیا

دبئی(بیورو رپورٹ)متحدہ عرب امارات( یو اے ای) میں پاکستانی سفارتی مشن کی ترجمان نے مقامی میڈیا رپورٹس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف کا آج بروز اتوار مورخہ 5 فروری کو دبئی میں انتقال ہوگیا ہے،سابق صدر پرویز مشرف کو راولپنڈی کے آرمی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق دبئی میں پاکستانی قونصل خانے اور ابوظہبی میں سفارت خانے کی ترجمان شازیہ سراج نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر جنرل(ر)پرویز مشرف آج صبح انتقال کر گئے ہیں،سفارتی مشن پرویز مشرف کے اہل خانہ سے مسلسل رابطے میں ہے۔سابق صدر پرویز مشرف کی میت پاکستان لے کر جانے کے لیے اہل خانہ کی جانب سے قونصل خانہ دبئی میں درخواست کردی گئی ہے۔پرویزمشرف کی میت لینے کے لیے پاکستان سے طیارہ کل صبح دبئی پہنچے گا،خصوصی طیارہ نور خان ایئر بیس سے دبئی کے المکتوم ایئر پورٹ پہنچے گا۔سابق صدر پرویز مشرف کو راولپنڈی کے آرمی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشرف طویل عرصے علیل رہنے کے بعد 79 برس کی عمر میں دبئی کے نجی امریکن ہسپتال میں انتقال کر گئے تھے ۔سابق صدر پرویز مشرف طویل عرصے سے دبئی کے امریکن ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں